28 اپریل، 2016، 3:42 PM

ہندوستان نے پاکستان کی سرحد پر 8 لیزروال فعال کردیں

ہندوستان نے پاکستان کی سرحد پر 8 لیزروال فعال کردیں

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ لگائی جانے والی 8 لیزر وال فعال کردی گئی ہیں، جبکہ چند دنوں میں مزید 4 لیزر وال فعال کردی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ لگائی جانے والی 8 لیزر وال فعال کردی گئی ہیں، جبکہ چند دنوں میں مزید 4 لیزر وال فعال کردی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق  ہندوستان کی بارڈر سکیورٹی فورس کے سینئر عہدیدار کے مطابق لیزر وال ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے ذریعے اس وال سے کسی بھی چیز کے گزرنے کی صورت میں فوری طور پر سائرن بجنا شروع ہوجائیں گے۔

یہ لیزر وال پاکستانی صوبے پنجاب سے ملحقہ کمزور سکیورٹی مقامات اور سرحد سے منسلک کچے علاقوں سے کسی بھی طرح کی دراندازی سے بچنے میں کردار ادا کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان سرحد پار سے کسی بھی طرح کی دراندازی کو روکنے کے لیے لیزر وال کے منصوبے کو بڑی اہمیت دے رہا ہے۔

News ID 1863627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha